Jul ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۴ Asia/Tehran
  • غاصب صہیونیوں کے مظالم، نئے انتفاضہ کا باعث

ایران نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صہیونی حکومت کے مظالم نئے انتفاضہ کا باعث بنیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسين امير عبداللھيان نے اپنے ٹيلی گرام چينل پر ناجائز صہيونی حكومت كی مظلوم فلسطينی نمازيوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر تشويش كا اظہار كرتے ہوئے كہا كہ ناجائز صہیونی حکومت کی طرف سے قبلہ اول بیت المقدس میں داخل ہونے کے اعلان کردہ نئے قوانین مقبوضہ فلسطین میں نئے انتفاضہ کا نقطہ آغاز ہوں گے۔ انھوں نے كہا كہ ايران، فلسطينی مزاحمتی گروہوں كی ناجائز صہيونی حكومت كے خلاف تحريک كی حمايت كا سلسلہ جاری ركھے گا.

واضح رہے کہ فلسطينی مزاحمتی تنظيم كے مختلف گروہوں نے ناجائز صہيوني حكومت كی جانب سے بيت المقدس كے دروازوں پر الیکٹرانک گیٹ لگانے كے خلاف جمعہ كو يوم غضب كے طور پر منايا جس ميں صہيونی فوجيوں كي پرتشدد كارروائيوں ميں چار نہتے فلسطينی نوجوان شہيد اور سينكڑوں مرد خواتين اور نوجوان زخمی ہوگئے تھے۔ ايران کے نائب وزير خارجہ نے كہا كہ مقبوضہ فلسطين ميں صہيونيوں كی پرتشدد كارروائيوں میں 400 سے زائد فلسطينيوں كا زخمی ہونا ناقابل قبول اور انسانی حقوق كی  کھلم كھلا خلاف ورزی ہے.

ٹیگس