Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکہ، جیل میں بند ایرانی شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے، عدلیہ کے سربراہ کا بیان

ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ امریکی جیل میں بند ایرانی شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے اس لئے کہ انھیں جیل میں بند رکھنا بین الاقوامی قوانین و اصول کے خلاف ہے۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے پیر کے روز عدلیہ کے حکام کے ساتھ ایک نشست میں ایران میں امریکی مجرموں کی فوری رہائی کی ضرورت کے بارے میں وائٹ ہاؤس کے مداخلت پسندانہ بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے گذشتہ اڑتیس برسوں کے دوران ایرانی قوم کے حقوق کو پایمال کیا ہے اور بے بنیاد الزامات کے تحت ایرانی شہریوں کو جیل میں رکھا ہے اور اس کا یہ اقدام بین الاقوامی قوانین و اصول کے منافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ نے دنیا کے مختلف علاقوں میں مختلف بہانوں سے ایرانی اثاثوں کو نشانہ بنایا اور کھلی ڈکیتی کرتے ہوئے ایران کے اموال کو ضبط کیا ہے۔

ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے ایران کے خلاف امریکیوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام، دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کو آمرانہ طریقے سے ظلم و زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹیگس