Sep ۲۳, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی شرمناک ہے

عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں کی خاموشی کو شرم ناک قرار دیا ہے۔

آیت اللہ محسن اراکی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانمار کی فوج اور انتہا پسند بدھ ملیشیا، روہنگیا مسلمانوں کو نذر آتش اور انہیں ذبح کر رہی ہے لیکن انسانی حقوق کے دعویدار عالمی اداروں کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کا یوتھ گروپ روہنگیا مسلمانوں کے لیے امدادی سامان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

عالمی تقریب مذاہب اسلامی فورم کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے دنیا بھر کے علمائے کرام پر زور دیا کہ وہ میانمار کے مسلمانوں کے دفاع کے لیے متحد ہو جائیں تاکہ انہیں اس ظلم سے نجات دلائی جا سکے۔

ٹیگس