Nov ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • زکات کی ترویج اور ادائیگی عظیم الہی توفیق، رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی نے فریضہ زکات کی ادائیگی پر زور دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ زکات کی ادائیگی اور ترویج ایک عظیم توفیق الہی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے زکات سے متعلق قم میں منعقدہ پانچویں قومی اجلاس کے نام اپنے پیغام میں فرمایا ہے کہ زکات کی ترویج ایک عظیم توفیق الہی ہے۔

آپ نے فرمایا کہ سبھی حکومتی عہدیداروں کو چاہئے کہ اس الہی فریضے پر عمل کریں- رہبرانقلاب اسلامی نے قرآن مجید کی آیات سے استناد کرتے ہوئے فرمایا کہ جنگوں میں کامیابی کے  بعد ایتاء زکات، یا زکات کی ادائیگی  مجاہدان راہ حق کے نمایاں کاموں میں رہی ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایران کا اسلامی جمہوری نظام، اسلامی احکامات اور تعلیمات کے نفاذ کے لئے تشکیل پایا ہے بنابریں اسلامی حکومت میں فریضہ زکات کی ادائیگی سرفہرست پروگراموں میں ہونی چاہئے-

رہبر انقلاب اسلامی نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس فریضے کی ترویج سے زکات کی لامتناہی برکتیں اسلامی جمہوری نظام اور ایرانی عوام کے شامل حال ہوں گی۔

ٹیگس