Feb ۲۲, ۲۰۱۸ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ایران کے مندوب کی ملاقات

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کی۔

اقوام متحدہ میں تعینات ایران کے مستقل مندوب غلام علی خوشرو نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ہم یمن میں گزشتہ تین سال سے جاری بحران کے خاتمے کے لئے اقوام متحدہ کے نئے ایلچی 'مارٹن گریفتس' کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہیں۔

ایران کے مستقل مندوب نے یمن کی تشویشناک انسانی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ یمن کے بحران کا سیاسی حل ناگزیر ہے تاہم سلامتی کونسل میں غیرتعمیری اور یکطرفہ فیصلوں سے صورتحال مزید پیچیدہ ہوگی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس ملاقات میں کہا کہ وہ یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے لئے کسی بھی تعاون سے دریغ نہیں کریں گے۔

غلام علی خوشرو اور انٹونیو گوٹیریش نے اس ملاقات میں شام کی صورتحال اور اس مسئلے کو سیاسی طریقے سے حل کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر ایران کے مندوب نے 12 ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بین الاقوامی جشن نوروز میں شرکت کے لئے دعوت نامہ بھی پیش کیا ۔

ٹیگس