Jun ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایران کی رپورٹ

ایران نے امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر رپورٹ شائع کردی ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ (مجلس شوریٰ اسلامی) کے ریسرچ سنٹر نے امریکہ میں انسانی حقوق سے متعلق سنگین جرائم سے متعلق 47 صفحات پر مشتمل رپورٹ شائع کردی ہے۔

اس رپورٹ میں دنیا کے مختلف علاقوں میں امریکی فوجی کارروائیوں میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت خطے میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرتے ہوئے امن و امان کو خراب کرنے میں بھی ملوث ہے جس کی وجہ سے علاقائی ممالک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ میں دنیا میں مستقل اور آزاد ممالک میں امریکہ کی کھلی جارحیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس جارحیت سے ہزاروں بے گناہ انسانوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں اور اربوں ڈالر ان ممالک کی اقتصاد اور معیشت کو نقصان پہنچا ہے جس کی ذمہ دار امریکی حکومت کی جارحیت پر مبنی پالیسیاں ہیں۔

ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں اور پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ نے اپنی سامراجی پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے دوسرے ممالک پر بھی ایران کےساتھ تجارتی روابط نہ رکھنے پر دباؤ ڈال رہا ہے جو ایک ظالمانہ اقدام ہے۔

رپورٹ میں امریکہ میں سیاہ فاموں کی حقوق کی وسیع پیمانے پر خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکہ کے معاشرے کے ہر شعبے میں خاص طور پر جوڈیشل، شہریت، تعلیم اور اعلی عہدوں میں سیاہ فاموں کے برابر میں سفید فاموں کو ترجیح دی جا رہی ہیں۔

اس رپورٹ مین سیاہ فاموں پر سفید فام پولیس کی پرتشدد کارروائیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس سے امریکہ کے معاشرے میں بے چینی اور بد اعتمادی واضح طور پر دکھائی دیتی ہے۔

ٹیگس