Nov ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ایران: ہمدان میں سیاحت کی عالمی تنظیم کا سالانہ اجلاس

سیاحت کی عالمی تنظیم کا چالیسواں سالانہ اجلاس ایران کے شہر ہمدان میں پیر کے روز شروع ہو گیا۔ یہ اجلاس بدھ تک جاری رہے گا۔

پیر کو شروع ہونے والا یو این ڈبلیو ٹی او یعنی یونائیٹیڈ نیشن ورلڈ ٹورزم آرگنائزیشن کا چالیسواں سالانہ اجلاس بدھ کے روز تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں دنیا کے تیس ملکوں سے متعلق سیاحت کی عالمی تنظیم کے اسّی اراکین شریک ہوئے ہیں۔سیاحت کی عالمی تنظیم کے سیکریٹری جنرل زوراب پلولیکاشویلی نے کہا ہے کہ سیاحت کے نقطہ نظر سے ایران ایک دلکش اور پرکشش ملک اور شہر ہمدان ایک اہم سیاحتی مرکز ہےانھوں نے کہا کہ سیاحت میں مہمان نوازی، تہذیب و تمدن سے بالاتر ہوتی ہے اور ایرانیوں کی مہمان نوازی دنیا میں بہت معروف اور تسلیم شدہ ہے۔سیاحت کی عالمی تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے اسی طرح ایران کے شہر ہمدان میں سیاحت کی عالمی تنظیم کے چالیسیویں سالانہ اجلاس کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ ایران میں سیاحت کا مستقبل مکمل درخشاں ہے۔اس موقع پر ایران کی ثقافتی میراث، دستکاری کی صنعتوں اور سیاحت کی تنظیم کے سربراہ علی اصغر مونسان نے بھی کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سیاحت کے شعبے میں دنیا کے دس اہم اور توانا ملکوں میں شامل ہے جو معماری، قدرتی زیبائی اور ثقافتی آثار کے شعبوں میں بھی بہت مقبول ہے۔انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ دس لاکھ تاریخی و ثقافتی آثار، ہزاروں قومی آثار اور تیئیس عالمی آثار کے اندراج نے ایران کو سیاحت کے میدان میں دنیا کے دس برتر ملکوں کی فہرست میں پہنچادیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایران کی منفرد خصوصیات اس بات کا سبب بنی ہیں کہ ایران، ہائی سیکورٹی، سستے سفری اخراجات اور اپنی نوعیت کی بے مثال مہمان نوازی کے ساتھ سیاحت کی میزبانی کا زمینہ فراہم کرے۔ایران کی ثقافتی میراث، دستکاری کی صنعتوں اور سیاحت کی تنظیم کے سربراہ علی اصغر مونسان نے اسی طرح ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی ان ظالمانہ پابندیوں کا نہ صرف اب تک کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا بلکہ غیر ملکی سیاحوں کے ایران کے سفر میں اضافہ بھی ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کا شہر ہمدان اس سے قبل رواں سال کی ستائیس سے انتیس اگست کے دوران ایشیا کے سیاحتی دارالحکومت کی حیثیت سے بین الاقوامی کانفرنس کا بھی میزبان رہا تھا۔