May ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • وزیراعظم مودی اور راہل گاندھی کی ایک دوسرے پر کڑی نکتہ چینی

ہندوستان میں عام انتخابات کے دوران اہم سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اپنی کامیابی اور حریف جماعت کی شکست کے دعوے زور و شور سے جاری ہیں۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان میں عام انتخابات کی مہم اور انتخابی ریلیوں کے دوران مختلف پارٹیوں کے رہنما، بی جے پی کی سنگین ہار کے دعوے کر رہے ہيں ۔

آج کانگریس پارٹی کے تین بڑے رہنماؤں نے بی جے پی کی بھاری شکست کے دعوے کئے.

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے آج جمعے کو دعوی کیا کہ یوپی میں ’انڈیا‘ اتحاد کا طوفان آ رہا ہے۔ راہل گاندھی نے اتر پردیش کے قنوج میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس مرتبہ نریندر مودی وزیراعظم نہیں بنیں گے ۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے بھی انتخابات میں بی جے پی کی شکست فاش کے دعوے کئے۔

دوسری جانب وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے انتخابی جلسے میں کانگریس پارٹی خاص طور سے راہل گاندھی کو سخت ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ میں کانگریس کی طرح شاہی خاندان سے نہيں ہوں ۔ جبکہ وزیرداخلہ امت شاہ نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ستّر سال تک رام مندر کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کیں لیکن وزیراعظم مودی نے پانچ سال ميں رام مندر تعمیرکرا دی ۔ وزیرداخلہ امت شاہ نے ایک بار پھر نریندرمودی کو وزیراعطم بنانے کی اپیل کی۔

ٹیگس