May ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • غزہ کی حمایت میں پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں میں بڑی بڑی ریلیاں

پاکستان میں نکالی جانے والی ریلیوں میں عوام کے مختلف طبقوں سمیت اہم سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام نے آج جمعے کو فلسطینی عوام کی حمایت میں غزہ بچاؤ کے زیرعنوان کمپین کے تحت بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالیں اور مظاہرے کئے۔

اس سلسلے میں ایک ریلی پاکستان کی قومی اسمبلی کے سامنے بھی نکالی گئی جس میں عوام کے مختلف طبقوں سمیت اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے شرکت کی ۔ مظاہرین نے قومی اسمبلی کے سامنے اکٹھا ہو کر عزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا اور بچوں کی قاتل جارح صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ دریں اثنا غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت میں امریکہ و یورپ کے یونیورسٹی طلبہ کے دھرنوں اور مظاہروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے پیشاور یونیورسٹی کے طلبہ نے ریلی نکالی ۔

طلبہ مظاہرین نے امریکہ اور بعض مغربی ممالک کی حکومتوں کی جانب سے جارح صیہونی حکومت کی بےدریغ حمایت کی مذمت کی اور غزہ میں فورا جنگ بند کرنے اور مظلوم عوام تک انساندوستانہ امداد پہنچانے کا راستہ ہموار کرنے کا مطالبہ کیا۔

پاکستانی طلبہ مظاہرین نے فلسطین کی تقسیم کے راہ حل کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ اسرائیل کا وجود ناجائز ہے اور ہمیں اسے تسلیم نہيں کرتے۔

ٹیگس