May ۱۰, ۲۰۲۴ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل کو بڑا جھٹکا ، اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو مکمل آزاد و خود مختار ریاست کا درجہ دینے کی قرار دار منظور کرلی گئی۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطین کی رکنیت کی قرارداد کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں 143 ممالک نے حق میں 9 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ 25 ممالک ووٹنگ کے وقت ایوان سے غیر حاضر رہے۔

اس سے قبل فلسطینی سفیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرارداد پر ہاں کا ووٹ فلسطینیوں کے وجود کے حق میں ووٹ ہے، یہ ووٹ کسی ریاست کے خلاف نہیں، بلکہ فلسطینیوں کو ان کی ریاست سے محروم کرنے کی کوششوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج آپ کا ووٹ فلسطینیوں کے ساتھ آپ کی یکجہتی کے بارے میں بہت کچھ کہے گا اور اس سے معلوم ہوگاکہ آپ کون ہیں اور کس کیلئے کھڑے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کے اقوام متحدہ میں سفیر گیلاد اردان نے جنرل اسمبلی میں پیش کردہ اس قرار داد کے مسودے کی مذمت کی ہے۔

ٹیگس