Feb ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • 11 فروری امریکہ کی منھ زوری کے سامنے ڈٹ جانے کا دن

ایران کی عظیم قوم کل 11 فروری کو ایک بار پھر قومی اتحاد اور یکجہتی کے لازوال سلسلے کا مظاہرہ کرے گی اور اپنے فلک شگاف نعروں سے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مشن پر چلنے کے لئے ایک بار پھر اپنے عہد کو تازہ کرے گی۔

ایرانی قوم نے اپنی بے مثال استقامت کے ذریعے گذشتہ چالیس برسوں کے دوران یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ وہ امریکہ کی منھ زوری کے سامنے ڈٹ جانے کی توانائی رکھتی ہے اور یہی استقامت، آج اسلامی جمہوری نظام کے مضبوط و مستحکم پشت پناہ میں تبدیل ہوگئی ہے۔

ایرانی قوم کل 11 فروری( 22 بھمن )کی ریلیوں اور جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے در حقیقت وائٹ ہاؤس کے توہمات اور دھمکیوں کا دنداں شکن جواب دے گی اور دشمنوں کے سامنے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرےگی۔

جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایرانی قوم کے عزم و بصیرت اورگزشتہ برسوں کی نسبت اس سال کی ریلیوں میں بھر پور شرکت ایک اور تاریخ رقم کرے گی اور دشمنوں اور اغیار کو دندان شکن جواب دے کر ان کے تمام اندازوں، سازشوں اور پروپگنڈوں کو ناکام بنا دے گی اس لئے کہ دنیا کی بڑی اور منھ زور طاقتوں کے مقابلے میں ایرانی قوم کی استقامت نے اسلامی انقلاب کی صلاحیتوں کو آشکار کردیا اور دنیا پر ظاہر کردیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران انقلابی و دینی اقدار پر مبنی حاکمیت کے ذریعے، اپنے اہداف کی سمت قدم بڑھا رہا ہے- یہی وجہ ہے کہ امریکہ نے تمام شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی با اقتدار پیشرفت کا مشاہدہ کرتے ہوئے، ہر مرتبہ پہلے سے زیادہ اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے- مغربی ملکوں اور ان میں سر فہرست امریکہ کی جانب سے ملت ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں بھی انقلابی اہداف کی سمت آگے بڑھنے سے نہیں روک سکیں۔

ٹیگس