Mar ۲۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran

گزشتہ روز ایران کے شہر شیراز میں شدید سیلاب کی وجہ سے سیاحوں سمیت 19 شہری جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ سیلابی ریلے سے شہر میں نقصانات بھی ہوئے.

ایران کے شمالی اور وسطی علاقوں میں گزشتہ ہفتے سے شدید بارشوں کے بعد شروع ہونے والے سیلاب نے اب دیگر علاقوں کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اصفہان اور خرم آباد سمیت ایران کے وسطی اور مغربی علاقوں میں بھی سیلاب آیا جہاں نہروں کے بند ٹوٹ گئے اور بڑی تعداد میں پانی کا اخراج ہوا۔

سیلاب کی وجہ سے جس نے 50 سالہ ریکارڈ توڑا ہے، ایران کے مختلف صوبوں میں سڑکیں بلاک ہوئیں جن میں مشرقی علاقے بالخصوص خراسان رضوی کا صوبہ بھی شامل ہے۔

ٹیگس

کمنٹس