Apr ۰۶, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۸ Asia/Tehran
  • معروف ایرانی اداکار جمشید مشائخی سپرد خاک

ایران کے معروف اداکار جمشید مشائخی کو ہفتے کے روز سپرد خاک کر دیا گیا۔

جلوس جنازه میں مختلف فنکاروں، اداکاروں، ثقافتی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جس کے بعد ان کی میت کو تہران کے بہشت زہرا نامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

گذشتہ ہفتے منگل کے روز ان کا چوراسی برس کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔

گاؤ، قیصر، سوتہ دلالن، کمال المک، پدر بزرگ، خانہ روئے آب، جمشید مشائخی کی معروف فلمیں ہیں جبکہ مختلف دستاویزی فلموں میں بھی انھوں نے کام کیا جن میں ہزار دستان، امام علی ع، اور پہلوانان نمی میرند شامل ہیں۔

ٹیگس