Apr ۰۶, ۲۰۲۴ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • ایران کے سفارتی مرکز پر حملہ غاصب صیہونی حکومت کی خود کشی ہے: ایرانی فوج کے سربراہ

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے دمشق میں ایران کے سفارتی مرکز پر صیہونی حملے کو دیوانگی اور غاصب صیہونی حکومت کی خود کشی کے مترادف قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے اصفہان میں شہید محمد رضا زاہدی کی آخری رسومات کے موقع پر کہا کہ صیہونی حکومت نے ایران کے ایسے مرکز پر حملہ کیا ہے کہ جسے بین الاقوامی قوانین کی رو سے تحفظ حاصل ہے اور ہم اپنے دلیروں کے ہاتھوں ایسا منھ توڑ جواب دیں گے کہ دشمن اپنے کئے پر پچھتائے گا اور یہ کہ انتقام ضرور لیا جائے گا جس کے مناسب وقت اور نوعیت کا ہم خود انتخاب کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت، عالم اسلام کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہ رہی تھی مگر قدس فورس اور اس کے ساتھیوں، فلسطینی عوام، لبنان، عراق، یمن، شام اور عالم اسلام نیز ایرانی قوم نے صیہونی مقصد کے حصول کو ناکام بنا دیا۔

ٹیگس