Apr ۰۳, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • شام میں شہید ہونے والے ایرانی فوجی مبصروں کی حضرت رقیہ (س) کے حرم میں تشییع جنازہ

جلوس جنازہ کے شرکاء نے عہد کیا کہ وہ پاسبان حرم کے شہداء کے پاک خون کو ہرگز رائیگان نہيں جانے دیں گے۔

سحر نیوز/ ایران: دمشق میں ایران کے قونصلر سیکشن پر صیہونی حکومت کے دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے سات فوجی مبصرین کی حضرت رقیہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں تشییع انجام پائی ۔

شہداء کے جلوس جنازہ کے شرکاء نے سامراجی و صیہونی محاذ کی شکست تک شہداء کی راہ پر گامزن رہنے پر زور دیا اور شہداء سے جعلی صیہونی حکومت کے جرائم کا جواب دینے کا عہد کیا۔ جلوس جنازہ کے شرکاء نے عہد کیا کہ وہ پاسبان حرم کے شہداء کے پاک خون کو ہرگز رائیگان نہيں جانے دیں گے اور شہدا کا خون ان کے لئے بیت المقدس میں داخل ہونے اور اس میں نماز ادا کرنے کا محرک ثابت ہوگا۔

شہداء کے جلوس جنازہ کے شرکاء نے تاکید کی کہ صہیونی دشمن بے بس ہو چکا ہے اسی لئے وہ جرائم کے ارتکاب پر اتر آیا ہے کیونکہ وہ غزہ کے دلدل میں پھنس گیا ہے اور فرار کا راستہ تلاش کر رہا ہے۔

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کو شام کے دارالحکومت دمشق کے المزہ روڈ پر واقع ایران کے قونصلر سیکشن کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

صیہونی حکومت کے اس جارحانہ حملے میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر پاسبان حرم جنرل محمد رضا زاہدی اور جنرل محمد ہادی حاجی رحیمی جو شام میں ایران کے فوجی مبصر تھے، اپنے پانچ ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے ۔

ٹیگس