Jan ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  •  کرمان کے شہداء کا جلوس جنازہ، امریکا مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی

سانحہ کرمان کے خلاف پورے ایران میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے گئے۔

سحر نیوز/ ایران: سانحہ کرمان کے شہدا کے جلوس جنازہ میں ایران کے صدر اور ہزاروں سوگواروں نے شرکت کی۔

کرمان کے شہدا کے جنازے سوگواروں کے جم غفیر میں گلزار شہدا پہنجائے گئے اس موقع پر کرمان شہر کی فضا انتقام انتقام اور امریکا مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

سانحہ کرمان کے خلاف اسی طرح پورے ایران میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرے کئے گئےایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل سانحہ کرمان کی مذمت کی اور اسلامی انقلاب کی امنگوں اور انہيں آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا ایک بار پھر اعادہ کیا، مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل اور دہشت گردوں کے سرپرستوں سے شدید نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔

کرمان کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف ، عالمی سطح پر مذمت اور ردعمل کا سلسلہ جاری ہے- دنیا کے مختلف ملکوں کے سربراہوں، رہنماؤں اور اعلی حکام نے ایرانے کے صدر اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ ٹیلی فونی رابطہ یا پیغام ارسال کرکے سانحہ کرمان کی مذمت کی ہے –

واضح رہے کہ بدھ تین جنوری کو، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سابق کمانڈر، شہید جنرل قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی کے موقع پر کرمان کےگلزار شہداء کی طرف جانے والی سڑک پر زائرین کے درمیان دو دہشت گردانہ دھماکے ہوئے جس میں پچاسی افراد شہید اور دوسو چوراسی زخمی ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری امریکا اور غاصب اسرائیل کے پروردہ دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی ہے۔

ٹیگس