Apr ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۴ Asia/Tehran
  • پابندیوں سے متعلق امریکی چھوٹ کی کوئی قدر و قیمت نہیں: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کیخلاف امریکی پابندیوں کوغیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پابندیوں کے حوالے سے ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو دی گئی چھوٹ کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی انتظامیہ کی جانب سے ایران سے تیل خریدنے والے ممالک کو پابندیوں کے حوالے سے ملنے والی استثنی کی عدم تجدید کے رد عمل پر کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے منفی اثرات کے پیش نظر، ایرانی محکمہ خارجہ نے متعلقہ تنظیموں اور اپنے غیر ملکی شراکت داروں بشمول یورپی، علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کیساتھ رابطہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ان رابطوں اور مذاکرات کے نتائج کو اعلی ایرانی حکام تک پہنچا دیا گیا ہے اور جلد ہی اس حوالے سے مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپیو نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران، ایران کےخلاف دشمنانہ پالیسی کے تسلسل میں پابندیوں کے حوالے سے ایران سے تیل خریدنے والے  ممالک کی دی گئی چھوٹ کی عدم تجدید کا اعلان کیا۔

ٹیگس