نیتن یاہو کا گرفتاری کے خوف سے غزہ امن کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ، ایک اسرائيلی اخبار کا انکشاف
ایک اسرائیلی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ڈیووس میں گرفتار ہونے کے خوف سے نام نہاد غزہ امن کونسل کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: الجزیرہ ٹی وی نے ایک اسرائیلی اخبار روزنامہ ہاآرتص کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ نیتن یاہو نے مذکورہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ اس لئے کیا ہے کہ سوئٹزر لینڈ نے کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کرفتاری کے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حکم کی تعمیل کرنے کا پابند ہے۔
مذکورہ اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے گزشتہ روز بتایا تھا کہ نیتن یاہو نے غزہ امن کونسل میں شمولیت کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت قبول کرلی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
قابل ذکر ہے کہ ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت نے جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر غزہ کے لوگوں کے خلاف استعمال کے الزام میں 21 نومبر سنہ 2024 کو غاصب اسرائیلی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوآو گیلینٹ کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔