برطانوی وزیر اعظم کا ٹرمپ کے دباؤ کے سامنے نہ جھکنے کا دعویٰ
برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
سحرنیوز/دنیا: لندن سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے پارلیمانی اجلاس کے دوران گرین لینڈ کے سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے سامنے نہ جھکنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ، ان کے بقول، اس معاملے میں پسپائی کا امکان نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ وہ ٹیرف کے دباؤ میں آکر گرین لینڈ کے مستقبل کے بارے میں، ان کے بقول، اپنے اصول اور اقدار سے دستبردار نہیں ہوں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر مختلف معاملات کو چھیڑ کر برطانیہ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں تا کہ لندن گرین لینڈ کے سلسلے میں اپنے موقف سے پیچھے ہٹ جائے لیکن میں ہرگز ایسا کام نہیں کروں گا۔