تیل پر پابندی ایرانی عوام سے امریکہ کی دشمنی کا ثبوت، وزیر پیٹرولیم
Apr ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
ایران کے وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پابندیاں سیاسی دھوکہ دہی ہی نہیں بلکہ ایرانی قوم سے سخت دشمنی کا ثبوت بھی ہیں۔
بیژن نامدار زنگنہ نے امریکی پابندیوں کے بعد تیل مارکیٹ میں ایران کی جگہ لینے سے متعلق سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دعوے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اپنی صلاحیتوں سے متعلق مبالغہ آرائی کر رہے ہیں۔
امریکہ نے ایک بار پھر ایرانی تیل کی برآمدات کو صفرتک پہنچانے کا دعوی کرتے ہوئے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے کہا ہے کہ وہ عالمی منڈی میں ایرانی تیل کی کمی کو پورا کریں۔
ایران نے واضح کر دیا ہے کہ اس کے تیل کی برآمدات کو صفر تک پہنچانے کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا اور تہران کسی بھی ملک کو عالمی منڈی میں اپنے کوٹے پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔