یمن ، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے حامیوں میں شدید جھڑپیں
-
فائل فوٹو
یمن کے صوبوں عدن اور الضالع کی صورت حال متحدہ عرب امارات اور سعودی اتحادیوں کے درمیان خونریز تصادم میں بدل گئی ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: صنعا میں العالم نیوز نیٹ ورک کے نامہ نگار کے مطابق سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ الضالع میں متحدہ عرب امارات سے وابستہ جنوبی عبوری کونسل کے ٹھکانوں اور ان فورسز کے سربراہ عیدروس الزبیدی کے گھر پر شدید حملے کیے جس کے نتیجے میں ان فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق کشیدگی میں شدت اس وقت آئی جب ریاض کی زیرکمان فورسز نے عیدروس الزبیدی کے سعودی عرب جانے سے انکار کے بعد ان کے نامعلوم مقام پر فرار کرجانے کا الزام عائد کیا اورکہا کہ الزبیدی طے شدہ پرواز پر ریاض آنے کے بجائے نامعلوم مقام پر پر فرار کر گئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ الزبیدی کو منگل کی رات، عدن سے ریاض روانہ ہونا تھا اور یمنی حکومت اور جنوبی علیحدگی پسندوں کے درمیان مذاکرات میں شرکت کرنا تھی-
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
یہ ایسے میں ہے کہ جب اس سلسلے میں متضاد خبریں شائع ہوئی ہیں۔العالم کے رپورٹر کے مطابق یمن کے جنوبی صوبوں میں اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے وہ ملک کو تقسیم کرنے اور مزید تنازعات پیدا کرنے اور مختلف فریقوں کو میدان جنگ میں دھکیلنے کے منصوبے کے ایک نئے مرحلے کا حصہ ہے۔