Jan ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۸:۴۰ Asia/Tehran
  • ایران کے داخلی امور میں ٹرمپ کی مداخلت ، عظیم ایرانی قوم کی توہین ، وزارت خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے امریکا کے مداخلت پسندانہ موقف کے بارے میں ایک بیان جاری کیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے داخلی حالات کے سلسلے میں امریکی حکام کے پرفریب اور مداخلت پسندانہ بیانات کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی عظیم قوم کے ساتھ امریکی حکومت کی کھلی دشمنی اور کینے کی علامت قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کا موقف ایرانی عوام کی ہمدردی میں نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے اور ملک میں بدامنی و بلوہ کرانے نیز دہشتگردی و تشدد کو ھوا دینے کے لئے اختیار کیا گیا ہے
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران آئین کے مطابق پرامن احتجاج کو تسلیم کرتا ہے اور قانون کے دائرے میں عوام کے جائز مطالبات کا جائزہ لینے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا ۔ بیان میں اقتصادی مسائل کم کرنے کے لئے لازمی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زیادہ تر مسائل ، غیرقانونی و ظالمانہ پابندیوں کے قالب میں ملت ایران کے خلاف امریکہ کی بھرپور اقتصادی جنگ کی وجہ سے ہیں
وزارت خارجہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے اس بیان میں امریکی مداخلتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی عظیم قوم نے جس طرح نشیب وفراز سے پر ملکی تاریخ میں ہمیشہ ثابت کیا ہے، اسی طرح، اس بار بھی اپنی حقیقی اسلامی ایرانی میراث پر استوار، ملّی یک جہتی کی تقویت اور ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے شرپسندانہ بیرونی مداخلتوں کا مقابلہ کرے گی اور اس بات کی اجازت ہرگز نہیں دے گی کہ امریکا کی فریب کارانہ پالیسیوں اور دشمنانہ اقدامات سے ایران کے عزت و شرف، خود مختاری اور قومی اقتداراعلی کو کوئی نقصان پہنچ سکے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel


دریں اثنا ایرانی وزارت خارجہ نے صہیونی وزیرخارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے غیر قانونی دورہ صومالی لینڈ کی مذمت کرتے ہوئے اسے صومالیہ کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری بارہا اس بات پر زور دیتی رہی ہے کہ صومالیہ ایک آزاد ریاست اور اقوام متحدہ کا رکن ہے، لہذا اس کی علاقائی سالمیت کا احترام ضروری ہے۔
انہوں نے صیہونی حکومت کے اقدام کو صومالیہ کو تقسیم کرنے کی کوشش اور بین الاقوامی تعلقات میں خطرناک بدعت قرار دیا، جو اقوام متحدہ کے قانونی و اصولی ڈھانچے پر کاری ضرب ہے۔
اسماعیل بقائی نے زور دیا کہ اسلامی اور افریقی ممالک سمیت عالمی برادری کو مل کر صومالیہ کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو روکنا چاہیے۔

ٹیگس