Jan ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی جارحیت ، کئی فلسطینی شہید

صیہونی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں توپ خانے اور فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:  اسی دوران مغربی کنارے میں بھی فلسطینی شہریوں کو صیہونی فوج نے بڑے پیمانے پر حملوں کا نشانہ بنایا اور گرفتار کیا۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی صفا کی رپورٹ کے مطابق آج صبح جمعرات کو غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی غزہ کے التفاح محلے میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر صیہونی فضائی حملے کے نتیجے میں دو افراد شہید ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ فضائی حملے کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی، تاہم غزہ کی امدادی ٹیموں نے حملے سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔

صفا نیوز ایجنسی نے اپنے نامہ نگار کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صیہونی حکومت کے ٹینکوں نے خان یونس کے جنوبی اور مشرقی اور رفح کے مغربی علاقے کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا ہے-مقامی ذرائع نے بتایا کہ خان یونس کے علاقے مواصی میں چند روز قبل صیہونی فوج کے حملے میں زخمی ہونے والی ایک کمسن فلسطینی لڑکی شہید ہوگئی ہے۔دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے شمالی مغربی کنارے کے علاقے جنین میں بھی متعدد علاقوں پر چھاپہ مارا اور لوگوں کو گرفتار کیا ہےرپورٹ کے مطابق صانور قصبے میں صیہونی فورسز نے متعدد دکانوں اور گھروں کی تلاشی لی۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

میتھلون قصبے میں بھی صیہونی فوج نے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جب کہ اس کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں صیہونی فوج نے اپنی گاڑیاں اور ساز و سامان تعینات کردیئے۔

ٹیگس