ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکا کو چھیاسٹھ بین الاقوامی تنظیموں ، ایجنسیوں اور کمیشنوں سے کیا الگ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھیاسٹھ بین الاقوامی تنظیموں سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس میں واضح کیا گيا ہے کہ اقوام متحدہ سے وابستہ اداروں سمیت چھیاسٹھ بین الاقوامی تنظیموں ، ایجنسیوں اور کمیشنوں سے اب امریکہ کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس حکم کے مطابق یہ گروپ اب امریکی قومی مفادات کی خدمت نہیں کرتے ہیں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے واضح کر دیا ہے کہ امریکی عوام کی محنت کی کمائی ان اداروں کو بھیجنا اب قابل قبول نہیں ہے، کیونکہ اس کے بدلے میں ملک کو کچھ نہیں ملتا۔ بیان کے مطابق ٹیکس دہندگان کی اربوں ڈالر کی رقم امریکی عوام کی قیمت پر غیر ملکی مفادات کو دینے کا دور ختم ہو گیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ دیگر بین الاقوامی تنظیموں کے جائزے ابھی جاری ہیں اور انتظامیہ ہر معاملے کی بنیاد پر مستقبل میں امریکی شرکت کا جائزہ لینا جاری رکھے گی۔ مسٹر روبیو نے یہ بھی کہا کہ امریکہ صرف وہاں تعاون کرے گا جہاں سے عوام کے مفادات وابستہ ہیں۔