Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکی توسیع پسندی کے مقابلے میں ایران ڈٹا رہے گا، خطیب جمعہ تہران

دارالحکومت تہران کے خطیب جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے اسلامی انقلاب کو ناکام نہیں بنا سکا جس کی بنا پر دنیا میں اس کا بھرم ٹوٹ گیا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے خطیب نماز جمعہ آیت اللہ محمد علی موحدی کرمانی نے امریکہ کو عالمی استکبار کا مکمل مصداق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں سے امریکہ کی یکطرفہ طور پر علیحدگی اس کی خلاف ورزی کو بخوبی ثابت کرتی ہے۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے بیس جون کو ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے امریکہ کے جارح ڈرون طیارے کو مار گرائے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں ایران کی طاقت و وقار بڑھتا جا رہا ہے اور امریکہ، ایران کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی جرآت بھی نہیں کر سکے گا۔

انھوں نے یمن کے بحران اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے انخلا کے مسئلے کی طرف بھی اشارہ کیا اور کہا کہ یمنی عوام کی استقامت کے نتیجے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجی، یمن میں پھنس چکے ہیں اور وہ اب، یمنی دلدل سے باہر نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے بحران کشمیر کا بھی ذکر کیا اورہندوستان و پاکستان، دونوں ملکوں سے صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کی۔

ٹیگس