Aug ۰۹, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۸ Asia/Tehran
  • شہید عارف حسینی کی برسی کی مناسبت سے اصفہان میں سمینار کا انعقاد

قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی اکتیسویں برسی کی مناسبت سے ایران کے شہر اصفہان میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایران ، پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور دانشوروں نے شرکت کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی کے رکن اور معروف علمی و ثقافتی شخصیت حجت السلام والمسلمین احمد سالک کاشانی نے شہید علامہ عارف الحسینی کی شخصیت کے مجاہدانہ پہلو پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ قیادت سے پہلے بھی بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح ، رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور آیت اللہ شہید مرتضی مطہری سے بھرپور طریقے سے منسلک اور پاکستان میں اسلامی تحریکوں کو منظم کرنے کے لئے سرگرم عمل رہے۔
حجۃ السلام والمسلمین احمد سالک کاشانی نے کہا کہ شہید عارف حسینی، امام خمینی رح کی عالمی اسلامی تحریک کے ایسے عظیم مجاہد تھے جنہوں نے امام خمینی رح کے راستے کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا سیمینار سے معروف اسکالر ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا
ڈاکٹر راشد نقوی نے کہا کہ امام خمینی رح اور شہید علامہ عارف الحسینی کے پیروکاروں کو اسلام کے خلاف امریکی سازشوں اور اقدامات کو ہرگز نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

 

ٹیگس