Sep ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • جوہری معاہدے پر عملدرآمد میں کمی لانے کا تیسرا مرحلہ

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر عمل درآمد میں کمی لانے سے متعلق ایران کی جانب سے تیسرا فیصلہ اٹھانے کے لئے تیار ہے تاہم سفارتی کوششوں کی کامیابی کی صورت میں تیسرے فیصلے کو موخر کیا جاسکتا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہےکہ ایران کی جانب سے سفارتکاری، تعامل اور مذاکرات  کے مواقع دینے اور جوہری معاہدے پر باقی رہنے والے رکن ممالک کے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے ٹائم دینے  کے  بعد ایران نےجوہری معاہدے پر عمل درآمد میں کمی لانے سے متعلق تیسرا فریم ورک تیار کر لیا ہے۔

انہوں نے ایران اور فرانس کے صدور کے درمیان ٹیلی فونک رابطے، ایرانی وزیر خارجہ  کے دورہ فرانس کو جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی کوشش قرار دیا اور کہا کہ ان تمام اقدامات کے باوجود ان کوششوں کی ناکامی اور یورپی فریقین کی کمزوری کی صورت میں ہم جوہری وعدوں کی کمی کے لئے تیسرا قدم اٹھائیں گے.

سید عباس موسوی نے مزید کہا کہ ایران کا تیسرا مرحلہ ڈیزائن اور نفاذ کے لئے تیارہےجو پہلے اور دوسرے مرحلوں سے مستحکم تر ہوگا تا کہ جوہری معاہدے میں ایران کے حقوق اور ذمہ داریوں کے مابین توازن قائم ہو سکے.

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر یہ تجاویز اور مذاکرات جو جوہری معاہدے کے نفاذ اور یورپ کے وعدوں پر مبنی ہیں، مکمل طور پرنافذ ہوئےتو ہم تیسرااقدام نہیں اٹھائیں گے۔

 

ٹیگس

کمنٹس