Sep ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۱ Asia/Tehran
  • ایران کیخلاف دواؤں کی پابندیوں پراقوام متحدہ کی کڑی نکتہ چینی

اقوام متحدہ نے ادویات کے شعبے میں ایران کیخلاف پابندیوں پر خاموشی توڑدی۔

امریکی حکام کا دعوی ہے کہ ایران کیخلاف لگائی گئی پابندیوں کا عام لوگوں اور بیماروں پر کوئی اثر نہیں پڑتا جبکہ سربراہ اقوام متحدہ نے پابندیوں کی وجہ سے ایرانی بیماروں کو ادویات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنے پر خبردار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ نے گزشتہ مہینے کے دوران ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں ایرانی عوام کو مخاطب کیا گیا تھا، اس ویڈیو میں امریکی خصوصی نمائندہ برائے امور ایران "برایان ہوک" نے دعوی کیا تھا کہ یہ ایک وہم ہے کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں نے ایرانی عوام کو ادویات تک رسائی کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک ایسے وقت جب امریکی حکام نے صحت اور ادویات کے شعبے پر پابندیوں کے بُرے اثرات کو وہم قراردیا ہےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوترش" نے اس حوالے سے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے5 ستمبر کو انسانی حقوق کے حوالے سے اپنی پیش کی گئی رپورٹ میں کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایران مخالف امریکی پابندیوں اور ایرانی بینکوں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی وجہ سے ایران میں ادویات اور طبی سہولیات کی پیدواری اور رسائی پر بُرے اثرات مرتب کرنے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران اپنی 97 فیصد ادویات کی ضروریات کو ملک کے اندر سے پورا کرتا ہے مگر ان میں سے 50 فیصد ادویات کی تیاری کے لئے بنیادی چیزیں باہر سے منگوانی پڑتی ہیں.

 

ٹیگس