Sep ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • عراقی موکب داروں کی امام خمینی رح کے حرم میں حاضری

اربعین حسینی کے موقع پر کیمپ لگانے والے بارہ سو عراقی موکب داروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے حرم میں حاضری دے کر انہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا

عراقی موکب داروں کے نمائندے سید عامر الموسوی نے بارہ سو عراقی موکب داروں کے ساتھ رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کے بعد بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات امام خمینی کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی- عراقی موکب دار خدام اربعین کے اعزاز میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے ایران آئے ہوئے ہیں - اربعین حسینی کے خدام کے زیرعنوان یہ بین الاقوامی کانفرنس پندرہ سے سترہ ستمبر تک مشہد اور قم میں منعقد ہوئی ۔ اس کانفرنس کا مقصد ایران اور عراق کے عوام کے درمیان زیادہ سے زیادہ اتحاد و یگانگ کو مستحکم بنانا اور موکب داروں کے درمیان پہلے سے بھی زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ۔ اس سال اربعین حسینی انیس اکتوبر کو منایاجا رہا ہے جس میں شرکت کے لئے دسیوں لاکھ زائرین عراق ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں سے شریک ہوں گے ۔۔