Sep ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران کے بارے میں برطانوی وزیرخارجہ کے بیان پر تہران کا شدید ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران نے برطانیہ سے خباثتیں،شیطانی حرکتیں اور جارح قوتوں کو اسلحے دینا بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے اپنے ملک کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دارالعوام میں دعوی کیا ہے کہ ایران نے بقول ان کے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایران جان لے کہ اس کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا ۔

برطانوی وزیر خارجہ کے اس بے بنیاد الزام اور دھمکی کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا ہے کہ برطانیہ بے بنیاد الزام تراشیوں اورجارح قوتوں کی حمایت کا سلسلہ بند کرے ۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے تصدیق کی ہے کہ جارح اتحاد یمن پر جارحیت میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے اور برطانیہ اس اتحاد کو اسلحے دے رہا ہے ، اس طرح وہ انسانیت کے خلاف جارح اتحاد کے جرائم میں برابر کا شریک ہے۔ترجمان وزارت خارجہ سید عباس موسوی نے کہا کہ سعودی حکومت کے لئے برطانیہ کی سیاسی اور اسلحہ جاتی حمایت جنگ یمن اور بے گناہ یمنی عوام کا قتل عام جاری رہنے کے بنیادی عوامل میں شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ لندن دوسروں پر بے بنیاد الزام لگانے کے بجائے اپنے جنگ پسند اتحادی پر ، جنگ وخونریزی بند کرنے کے لئے دباؤ ڈالے ۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کا مفاد اسی میں ہے کہ وہ اس خطے کے ملکوں کے داخلی امور میں مداخلت بند کردے اور ان ملکوں کو اپنے تنازعات، جنگ اوراختلافات خود حل کرنے دے ۔

ٹیگس