Oct ۱۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکی پابندیاں، ایرانی عوام کے خلاف جنگ: جواد ظریف

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں نے ایرانی عوام پر دباو ڈال دیا ہے اور اسی لئے یہ پابندیاں ایک قسم کی جنگ شمار ہوتی ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ترک ٹی وی چینل ٹی آر ٹیTRT) )کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے پابندیوں کے ساتھ ایران کے خلاف جنگ شروع کردی ہے اور حقیقت میں واشنگٹن کا تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ معاشی دہشت گردی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کو جنگی جرائم کا کوئی علم نہیں، تو بہتر ہے اپنے لیے ایک اچھا وکیل مقرر کرے۔

جواد ظریف نے کہا کہ معاشی دہشت گردی کا مطلب سیاسی اہداف اور کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے لئے شہریوں کے خلاف تشدد کا استعمال ہے اورامریکہ اب ایران کی پالیسیوں کو تبدیل کرنے کے لئے اس قسم کے حربے استعمال کر رہا ہے۔

ٹیگس