Oct ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۴:۱۵ Asia/Tehran
  • گولڈن ایگل ٹورسٹ ٹرین صوبہ فارس پہنچ گئی

شاہراہ ریشم کے نام سے موسوم انتیسویں گولڈن ایگل انٹرنیشنل ٹورسٹ ٹرین جنوبی ایران کے صوبے فارس کے شہر سعادت پہنچ گئی ہے۔

گولڈن ایگل انٹرنیشنل ٹورسٹ ٹرین میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، جارجیا، پولینڈ، نیوزی لینڈ، چین اور روس سے تعلق رکھنے والے سیاح سوار ہیں۔

گولڈن ایگل ٹرین اتوار کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے تاریخی شہر اصفہان پہنچی تھی جہاں سیاحوں نے ایک روزہ قیام کے دوران اس شہر کے اہم تاریخی مقام کی سیر کی جن میں میدان نقش جہان سب سے اہم ہے۔

غیر ملکی سیاحوں کی خصوصی ٹرین نے نو اکتوبر کو تاریخی اور مذہبی شہر مشہد سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا۔

یہ ٹرین کرمان، یزد اور اصفہان سے ہوتی ہوئی چھے روز کے بعد پندرہ اکتوبر کو دارالحکومت تہران پہنچے گی۔

سن دوہزار اٹھارہ سے اب تک  سات ملین کے قریب غیر ملکی سیاح ایران کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کا دورہ کرچکے ہیں۔

ٹیگس