Nov ۱۷, ۲۰۲۵ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران اور افغانستان کےوزرائے خارجہ کا ٹیلی فونی رابطہ ؛ مشترکہ تعاون کے فریم ورک کو مضبوط بنانے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے افغانستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی حالیہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سحرنیوز/ایران:  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے طالبان  حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں خطے کے ممالک کے درمیان امن و استحکام کے قیام کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے، خطے کے ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے فریم ورک کے اندر مشاورت اور ہم آہنگی کی مضبوطی پر تاکید کی۔

 سید عباس عراقچی اور امیر خان متقی نے دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین صورت حال کا بھی جائزہ لیا-

افغانستان کے وزیر خارجہ نے بھی ایران کی طرف سے کی جانے والی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے علاقائی مشاورت اور سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا۔

 

ٹیگس