Nov ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
  • پاکستان: صوبہ خیبر پختونخوا میں 15 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں پندرہ دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیر ستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا گیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں دس تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں تکفیری دہشت گرد گروہ کا ایک سرغنہ عالم محسود بھی شامل ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق ایک اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن شمالی وزیر ستان میں میں کیا گیا جس میں پانچ تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اس دوران پاکستانی ابلاغیاتی ذرائع نے بنوں میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش دھماکے کی خبر دی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ایک موٹر سائیکل سوار نے تھانے سے تھوڑے ہی فاصلے پر ایک پل پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صرف خود کش دہشت گرد ہلاک ہوا ہے اور کسی ہلاکت کی خبر نہیں ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردانہ کارروائیاں بڑھ گئی ہیں ۔

خیبرپختونخوا میں انجام پانے والی دہشت گردانہ کارروائیوں میں زیادہ تر تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کو ملوث بتایا جاتا ہے۔

 

ٹیگس