روسی یونیورسٹیوں کے ایرانی طلبا کے وفد نے سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف سے ملاقات کی
Nov ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر نے جو شنگھائی وزرائے اعظم کے اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو گئے ہیں، پیر کی شام روسی یونیورسٹیوں کے ایرانی طلبا کے نمائندوں سے ملاقات کی
سحرنیوز/ایران:مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف نے روسی یونیورسٹیوں کے ایرانی طلبا سے ملاقات میں، ایران – روس جامع اسٹریٹیجک معاہدے میں علمی تعاون سے متعلق شق کی اہمیت پر زور دیا۔
انھوں نے اسی کے ساتھ کہا کہ روسی یونیورسٹیوں میں ایرانی طلبا کے حالات کے بارے میں ایک جامع رپورٹ کی ضرورت ہے۔
سینیئر نائب صدر محمد رضا عارف نے روسی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ایرانی طلبا کے مسائل کے جائزے اور اپنے ملک کے قواعد و ضوابط کے مطابق ان کے حل کے لئے ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل کی موافقت کی۔