Nov ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۵:۱۸ Asia/Tehran
  • بلووں میں امریکہ، فرانس اور جرمنی کا ہاتھ ہے:خطیب جمعہ تہران

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ ایران میں ہونے والے بلوؤں کی سرپرستی امریکہ کر رہا تھا اور افسوس کہ فرانس اور جرمنی نے بھی اس کا ساتھ دیا

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آج آیت اللہ سید احمد خاتمی کی امامت میں ادا کی گئی ۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے ایران کے عوام کے مطالبات اور اس سے بعض شرپسندوں کے ناجائز فائدہ اٹھائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان بلؤوں کی سازش امریکہ نے تیار کی تھی اور افسوس کہ فرانس اور جرمی بھی اس کا ساتھ دیا۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے ایران میں ہونے والے حالیہ بلؤوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران کے دشمنوں نے ایران میں بلوہ و ہنگامہ کرانے کے لئے ملک کے اندر اور باہر اپنے ایجنٹوں کو تین برسوں تک ٹریننگ دی اور منصوبہ بندی کی تاہم ان کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں۔

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ سعودی حکومت نے شرپسندوں کی حمایت اور پروپیگنڈے کے لئے ذرائع ابلاغ کی مالی مدد کی۔

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا کہ ان بلوؤں میں ایم کے او دہشتگرد گروہ منافقین کا بھی ہاتھ تھا جنھوں نے ستّرہ ہزار ایرانیوں کو قتل کیا ہے۔

ٹیگس