Jan ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • قاسم سلیمانی شہید امن و آشتی ہیں، خطیب جمعہ تہران

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کو شہید امن و آشتی قرار دیا ہے۔

تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب محمد جواد حاج علی اکبری نے اپنے خطبوں میں کہا ہے کہ گزشتہ دنوں ایران، علاقے اور سبھی اسلامی ملکوں کی فضا تقوائے الہی سے مملورہی۔ انھوں نے تقوائے الہی کو شہید جنرل قاسم سلیمانی کی ممتاز خصوصی بتایا اور کہا کہ اس عظیم سردار استقامت نے اس علاقے کو داعش سے پاک کیا، مغربی ایشیا میں امن قائم کیا اور خطے میں استقامت کو فروغ دیا۔ 
 
تہران کی مرکزی نماز جمعہ کے خطیب نے کہا کہ شہید جنرل سلیمانی کی حکمت عملی سے ایران کی سلامتی مستحکم ہونے کے ساتھ ہی عالمی سلامتی کو بھی فروغ حاصل ہوا۔
انھوں نے کہا کہ جنرل سلیمانی کو شہید کرکے امریکیوں نے بڑی حماقت کا ثبوت دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کے بعد عوام جس طرح میدان میں آئے وہ ایران اسلامی اور اس خطے کی تاریخ استقامت میں ایک اہم موڑ ہے۔ 

ٹیگس