Feb ۲۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۳۹ Asia/Tehran
  • کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ایرانی فوج بھی تیار

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے نائب سربراہ ایڈمرل سیاری نے کہا ہےکہ ایرانی فوج کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے ہرطرح کی مدد کرنے کو تیار ہے

ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے تہران میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی فوج کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے وزارت صحت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کے لئے تیار ہے - اس درمیان وزیردفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لئے روزانہ بیس ہزار ٹن اینٹی انفیکشن سیال مادہ تیار کیا جا رہا ہے -

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس میں اب تک پندرہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور پچانوے افراد میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے -

ٹیگس