Feb ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران : کورونا وائرس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 26 ہوگئی

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چھبیس ہوگئی ہے جبکہ دو سوپینتالیس افراد اس بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کے شعبہ تعلقات کے سربراہ کیانوش جہانپور نے ایران میں کورونا وائرس میں مبتلا اور اس میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب تک دو سوپینتالیس افراد اس وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جن میں سے چھبیس افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک سو چھے افراد کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں اور اس عرصے میں مزید سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
 
کورونا وائرس جو گذشتہ دسمبر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا تھا اس وقت چین کے تیس صوبوں میں پھیل چکا ہے اس کے علاوہ یہ وائرس اب دنیا کے مختلف ملکوں میں پھیلتا جارہا ہے جن میں مغربی ایشیا کے ممالک بھی شامل ہیں۔ پوری دنیا میں بیاسی ہزار سے زائد  افراد اب تک کرونا میں مبتلا اور دوہزار آٹھ سو افراد اس بیماری کے نتیجے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ 

ٹیگس