Apr ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران اور روس نے باہمی سمجھوتوں کے نفاذ پر تاکید کی

ایران اور روس نے دو طرفہ تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر روحانی نے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر زور دیا ہے۔

صدر روحانی نے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے ٹیلیفونی گفتگو میں تہران - ماسکو کے درمیان تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اس گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ معاہدوں کے جلد از جلد نفاذ پر تاکید کی ہے۔

ایران کے صدر مملکت نے اس گفتگو میں کورونا وائرس سے نمٹنے میں دونوں ممالک کے تجربات کے تبادلے اور تعاون کی بھی بات کہی۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی اور روسی حکام کو چاہئے کہ ہیلتھ پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے باہمی تجارت کو فروغ دیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتین نے بھی موجودہ حالات سے عبور کرنے پر ایران - روس کے درمیان تعاون اور کوششوں میں اضافے پر تاکید کی۔

اسی طرح انہوں نے تہران - ماسکو کے درمیان ہوئے سمجھوتوں کے نفاذ میں تیزی لانے پر تاکید کی۔

اس گفتگو میں روسی صدر نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو انسانی حقوق کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ مغرب میں انسانی حقوق کی باتیں تو بہت ہوتی ہیں لیکن عمل میں اس کے برعکس نظر آتا ہے۔

ٹیگس