Apr ۲۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکی دھمکیاں ایران کی پیشرفت میں رکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتیں

ایران کی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران عالمی قوانین کی رو سے فوجی اور سویلین شعبے میں ٹیکنالوجی کی ترقی کو اپنا قانونی حق سمجھتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے ویڈیو کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران کو دھمکیاں، سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں قانونی پییشرفت کی راہ میں ذرہ برابر بھی رکاوٹ کا باعث نہیں بن سکتیں۔

ایران کی حکومت کے ترجمان نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ نے ایران پر قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ایک قرارداد کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا، کہا کہ امریکی حکومت خاص طور سے امریکی صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے نمٹنے میں اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے رائے عامہ کو منحرف کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

علی ربیعی نے یورپی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برسوں سے تہمیں سبق سیکھنا چاہئیے اور امریکہ کو باج دینے سے گریز کرنا چاہئے اس صورت میں دنیا کورونا بحران پر قابو پا سکے گی اور اس بحران سے دنیا عبور کرسکے گی۔

ایران کی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ہماری حکمت عملی، خلیج فارس میں تناؤ کو کم کرنا ہے تاہم اگرامریکہ اس علاقے میں مہم جوئی کے سلسلے کو جاری رکھے تو اس صورت میں کسی بھی واقعہ کا ذمہ دار امریکہ ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے نور نامی سٹیلائٹ کی لاونچنگ کے بعد امریکہ اور بعض یورپی ممالک کے حکام نے اسے ایران کی جانب سے قرارداد نمبر2231 کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ٹیگس