May ۲۲, ۲۰۲۰ ۱۲:۳۲ Asia/Tehran
  • سامراج اور صہیونیزم مسئلہ فلسطین کو فراموش کرانے کے درپے: رہبر انقلاب

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج بروز جمعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر دنیا بھر کے عوام سے ٹی وی کے ذریعے براہ راست خطاب کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نےآج بروز جمعہ عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے خطاب میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دنیا بھر کے عوام خاص طور سے مسلمانوں کی صحت و سلامتی کی دعا کی۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی نے اس موقع پر فرمایا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح)  نے تمام مسلمانوں کو متحد کرنے اور فلسطین کے لئے بیک وقت آواز بلند کرنے کی خاطر رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کا نام دیا جس کا عالمی سطح پر استقبال ہوا اور دنیا بھر کی قوموں نے حضرت امام خمینی (رح) کے فرمان پر لبیک کہا۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ عالمی استکبار اورعالمی صہیونیزم کی پالیسی مسئلہ فلسطین کو فراموش کرانے پر استوار ہے جبکہ دشمنوں کے آلہ کار حتی اسلامی ملکوں میں بھی اس قسم کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

رہبرمعظم انقلاب اسلامی کے خطاب کی مزید تفصیلات تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔

واضح رہے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کا نام دیا اور ہر سال دنیا بھر میں ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس سال بھی آج  بروز جمعہ عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جا رہا ہے اور دنیا بھر کے حریت پسند فلسطین کی حمایت اور فلسطینی قوم کے خلاف انجام پانے والے صیہونی ٹولے کے غاصبانہ، جابرانہ، ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کے خلاف کورونا وائرس کے باوجود صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں ۔

ٹیگس