ترجمان وزارت خارجہ : صیہونی جرائم کی حمایت واشنگٹن کے لئے اخلاقی زوال
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی صیہونی نواز پالیسیوں اور سنگین جنگی جرائم کے ارتکاب کے باوجود اس کی مکمل حمایت کرنے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اُسے واشگٹن کے لئے اخلاقی زوال قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/ایران:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقایی نے اپنی ایک ایکس پوسٹ میں لکھا کہ امریکی وزارت خارجہ جنگی مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے کے خواہاں افراد کو ڈرانے دھمکانے اور پابندیاں لگانے کی اپنی مہم تیز کر رہی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے مزید لکھا کہ ایسے وقت میں جب جنگی مجرم اور نسل کشی کرنے والے عناصر، آزادانہ طور پر انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب جاری رکھے ہوئے ہیں، امریکی وزارت خارجہ ان مجرموں کو جوابدہ ٹھہرانے کے خواہاں افراد کے خلاف ڈرانے دھمکانے اور پابندیاں لگانے کی مہم تیز کر رہی ہے، یہ عمل مطلوبہ مجرموں کو ظالمانہ اور عریاں استثنیٰ دینے کے مترادف ہے، یہ ایک واضح اخلاقی زوال ہے۔