May ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۳:۰۸ Asia/Tehran
  •  امید ہے کہ امریکا کوئی بیوقوفی نہیں کرے گا: روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ مغربی ایشیا کی سیکورٹی، علاقائی ممالک کی جانب سے ہی یقینی بنائی جانی چاہئے۔

صدر مملکت نے کہا کہ مغربی ایشیا کی سیکورٹی کے بارے میں ایران، ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلیفونی گفتگو میں کہا کہ علاقہ کی سیکورٹی ایران کے لئے بہت اہم ہے۔ انہوں نے تہران- دوحہ تعلقات کو دوستانہ قرار دیا۔

اس ٹیلیفونی گفتگو میں امیر قطر نے کہا کہ ان کا ملک، علاقے میں ہر طرح کی کشیدگی کا مخالف ہے۔

انہوں نے بحیرہ کارائیب میں امریکی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصہ میں ایرانی آئل ٹینکروں کے لئے امریکا کی جانب سے مشکلات پیدا کی گئی تھی پھر ان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر روحانی نے کہا کہ تہران کو امید ہے کہ امریکا کوئی بیوقوفی نہیں کرے گا۔

ٹیگس