پُرامن مقاصد کے لئے ایٹمی توانائی سے استقادے کا ایران کا مسلمہ حق: روسی وزیر خارجہ
روسی وزیر حارجہ نے ایک بار پھر پُرامن مقاصد کے لئے ایٹمی توانائی سے استفادے کے ایرانی حق پر زور دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: تاس خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے "2025 میں روس کی سفارت کاری کے نتائج" کے موضوع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے ایٹمی معاملے سے متعلق روس کے موقف کی ایک بار پھر وضاحت کی اور کہا کہ پُرامن مقاصد کے لئے ایٹمی توانائی سے استفادے کے ایرانی حق کا احترام کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے ایران کے داخلی امور میں مداخلت کی غیرممالک کی کوششوں کے بارے میں کہا کہ "ایران کی خارجہ پالیسی میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے بیرونی کوششیں گہری تشویش کا باعث ہیں۔"
روسی وزیر خارجہ نے وینزویلا پر امریکی حملے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کے اغوا کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وینزویلا پر امریکی حملے کا مشاہدہ کیا جس میں دسیوں افراد زخمی اور ہلاک ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ علاوہ ازیں، کیوبا اور لاطینی امریکہ کے دیگر ممالک کو بھی دھمکیاں دی گئی ہیں۔
سرگئی لاوروف نے گرین لینڈ سے متعلق پیدا ہونے والی کشیدگی کے بارے میں کہا کہ اس مسئلے کا روس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے لیکن روس اس علاقے میں جیو پولیٹکل حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یہ ایک حساس جیو پولیٹکل صورت حال ہے اور ہم اس مسئلے کے نتیجے کی بنیاد پر ہی کوئی رائے قائم کریں گے۔