عراق اور شام کی سرحدیں پوری طرح کنٹرول میں ہیں : عراقی وزیرداخلہ اور الحشدالشعبی کے کمانڈر کا مشترکہ بیان
عراقی وزیرداخلہ اور الحشدالشعبی کے کمانڈر نے مشترکہ بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ عراق اور شام کی سرحدیں پوری طرح کنٹرول میں ہیں
سحرنیوز/عالم اسلام: عراقی وزیرداخلہ عبدالامیر الشمری اور الحشدالشعبی کے الانبار آپریشن کے کمانڈر قاسم مصلح نے ایک مشترکہ بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراق اور شام کی سرحدیں پوری طرح کنٹرول میں ہیں اور مکمل امن قائم ہے۔
عراقی وزیرداخلہ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم شام میں رونما ہونے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور عراقی سرحدوں سے قریب آنے کی کسی بھی کوشش کا بارڈر سیکورٹی فورسس کی فائرنگ سے جواب دیا جائےگا.
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انھوں نے بیان کے آخر میں کہا کہ ہماری سرحدوں پر پوری طرح امن قائم ہے اور ہمیں کوئی تشویش نہيں ہے اور ہمارے فوجی پوری طرح الرٹ ہیں ۔
الحشدالشعبی کے کمانڈر نے بھی کہا ہے کہ شام میں رونما ہونے والے واقعات کے بعد سرحدوں پر امن قائم ہے اور صورت حال کنٹرول میں ہے اور ہم کسی بھی ایجنٹ کو دراندازی کا موقع نہيں دیں گے ۔قابل ذکر ہے کہ شام کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں مختلف شامی دھڑوں کے درمیان شدید جھڑپيں ہوتی رہی ہیں ۔