ملک میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات ، ملت ایران کے خلاف بارہ روزہ جنگ میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی ناکام کوششوں کا تسلسل تھا: صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات ، ملت ایران کے خلاف بارہ روزہ جنگ میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی ناکام کوششوں کا تسلسل تھا
سحرنیوز/ایران: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف سے ٹیلی فونی گفتگو میں باہمی علاقائی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لیا۔
صدر مملکت پزشکیان نے حالیہ دنوں میں ملک میں جو کچھ ہوا ہے اسے ملک اور ایرانی قوم کے خلاف بارہ روزہ جنگ میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی ناکام کوششوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ اور کٹھ پتلی فسادیوں کی مذمت میں لاکھوں کی تعداد میں ایرانی قوم کی تاریخی موجودگی نے ایک بار پھر ہمارے ملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
اس گفتگو میں صدر مملکت نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جائز موقف کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے، امریکہ اور صیہونی حکومت کی مداخلت اور حمایت سے ایران میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کا جائزہ لیا اور کہا کہ ذمہ داری قبول کرنے کے آغاز کے بعد سے اندرون ملک ہماری تمام کوششیں ملک کے اندر تمام مذہبی گروہوں اور مذہبی و سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی، ہمدردی اور اتحاد پیدا کرنے پر مرکوز رہی ہیں جبکہ بیرون ملک بھی ہمسایہ اور مسلم ممالک کے ساتھ بہترین سطح پر دوستانہ اور برادرانہ تعلقات استوار کرنے پر مرکوز رہی ہیں جبکہ ان کوششوں کے دوران بھی اس میں خلل ڈالنے کے لیے ہم نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی خباثتوں ، دشمنیوں اور شدید دباؤ کا مشاہدہ کیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر پزشکیان نے کشیدگی کو کم کرنے اور خطے میں امن و سکون کے قیام کے لیے پاکستانی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ پاکستان میں آپ مومن بھائیوں اور عراق اور قطر سے لے کر ترکی اور سعودی عرب تک دیگر مسلمان بھائیوں کی موجودگی اور موثر کردار مسلم امہ کے دشمنوں کی خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور اس میں خلل ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنا دے گا۔
اس ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کے وزیر اعظم نے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ پاکستان کی حکومت اور عوام کی یکجہتی کا اعلان کیا اور فرمایا کہ ہم ایران کی حالیہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کیونکہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف ایک پڑوسی کے طور پر بلکہ خطے اور دنیا میں ایک اہم اور بااثر ملک کے طور پر ہمارے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔
شہباز شریف نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ پاکستان ہمیشہ کی مانند اپنے دوست اور برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور علاقے میں کشیدگی کم کرنے اور علاقائی مسائل کے حل میں کردار ادا کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
پاکستانی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایران کی عظیم قوم عزم محکم اور اپنے مدیر و مدبر رہنماؤں کی سرپرستی میں سربلندی و کامیابی کے ساتھ درپیش چیلنجوں کو پیچھے چھوڑ دے گی ۔