Jan ۲۰, ۲۰۲۶ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • ایک ہفتے میں ایران کی غیرپیٹرولیم برآمدات میں 108 فی صد اضافہ

ایران کے کسٹم حکام کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں ایران کی غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 108 فی صد اضافہ ہوا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے کسٹم حکام نے بتایا کہ 17 جنوری کو ختم ہونے والے ایک ہفتے کے دوران ایران کی غیر پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 108 فی صد اضافہ ہوا ہے جس کی مالیت ایک ارب 70 کروڑ ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے وزن کے لحاظ سے ایرانی برآمدات میں 60 فی صد اضافہ ہوا ہے اور یہ برآمدات 34 لاکھ 49 ہزار ٹن پر مشتمل تھیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ادھر اسی مدت میں ایران میں 11 لاکھ 57 ہزار ٹن کا سامان درآمد ہوا جس کی مالیت 10 کروڑ 52 لاکھ ڈالر تھی۔ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک کی درآمدات میں وزن کے لحاظ سے 36 فی صد اور مالی لحاظ سے ایک فی صد اضافہ ہوا۔

 

ٹیگس