Jun ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran
  • امریکی قیدی مائیکل ری وائٹ کی رہائی پر ایران کی وضاحت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران میں امریکی قیدی مائیکل ری وائٹ کی رہائی سے متعلق وضاحتیں پیش کیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کل رات امریکی قیدی مائیکل ری وائٹ کی جنہیں سیکیورٹی الزامات اور مدعیوں کی شکایت کی وجہ سے جیل میں سزا سنائی گئی تھی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ کی جانب سے مدعیوں کی مادی اور معنوی رضامندی حاصل کرنے ان کے دیگر جرائم کو اسلامی ہمدردی کے تحت معاف کئے جانے، اس کی سزا کا ایک حصہ گزرنے اور انسانی حقوق کے مدنظر جمعرات 6 جون کو جج کے فیصلے پررہا کیا گیا اور وہ ایران سے چلا گیا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی قیدی کی رہائی کے ساتھ بے بنیاد وجوہات اور الزامات کی بنا پر امریکی جیل میں قید ایرانی سائنسدان مجید طاہری کی رہائی کا حکم امریکی عدالت نے دیا اور وہ رہا ہو گئے۔

واضح رہے کہ امریکی قیدی مائیکل ری وائٹ کو سیکیورٹی الزامات اور مدعیوں کی شکایت کے سبب ایران کی عدالت نے قید کی سزا سنائی تھی۔

ٹیگس