Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

ایران میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ انہتر ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعے کو ملک میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار چار سو پینتالیس نئے مریضوں کا اندارج کیا گیا ہے جن میں سے ایک ہزار دو سو چونتیس مریضوں کو اسپتالوں میں بھرتی کیا گیا جبکہ باقی کو ضروری ہدایات کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔

سیما سادات لاری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ نو ہزار نو سو ستر افراد تک پہنچ گئی ہے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک سو اکیس افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد نو ہزار آٹھ سو ترسٹھ ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک ایک لاکھ انہتر ہزار ایک سو ساٹھ کورونا کے مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ٹیگس